ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / "زبیر کو ٹویٹ کے لیے 2کروڑ ملے تھے” یوپی سرکار کا سپریم کورٹ میں دعویٰ

"زبیر کو ٹویٹ کے لیے 2کروڑ ملے تھے” یوپی سرکار کا سپریم کورٹ میں دعویٰ

Thu, 21 Jul 2022 12:03:20    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اترپردیش حکومت نے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں آلٹ نیوز کے فیکٹ چیک کرنے والے محمد زبیر کی ضمانت عرضی کی مخالفت کی۔ یوپی حکومت نے آج اپنی عرضی میں کہا ہے کہ "ملزم صحافی نہیں ہے، وہ اپنے آپ کو حقائق کی جانچ کرنے والا کہتا ہے۔ حقائق کی جانچ کے بارے میں ٹویٹس وائرل نہیں ہوتے ہیں۔ اس کے ٹویٹس زہر پھیلا رہے ہیں۔ اسے ان ٹویٹس کے لیے معاوضہ ملتا ہے۔” انہیں بدنیتی پر مبنی ٹویٹس کے لیے زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔” حکومت نے کہا کہ زبیر کو ماہانہ 12 لاکھ روپے ملتے ہیں اور "زبیر نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہیں ٹویٹ کے لیے 2 کروڑ روپے ملے”۔ عدالت نے کہا کہ "یوپی پولیس کو مطلع کرنے کے بجائے، وہ ویڈیوز اور تقاریر کا فائدہ اٹھاتا ہے جس سے فرقہ وارانہ تقسیم ہو سکتی ہے۔”

   ان ڈی ٹی وی کے مطابق سرکار نے کہا کہ "غازی آباد واقعہ میں کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں تھا، لیکن انہوں نے اپنے ٹویٹس میں ایسے الفاظ شامل کیے جس سے جذبات بھڑک اٹھے۔ یہ ایک مقامی مسئلہ ہے لیکن وہ اپنے ٹویٹس میں پورے ملک کی بات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔” انہوں نے ٹویٹ کیا اور بعد میں صورتحال سنجیدہ ہو گئے۔ زبیر نے قبول کیا کہ یہ فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے۔”


Share: